لوح مبارک برائے روحانی حفاظت
شہزادہ منظور علی سمون صاحب (ٹنڈو محمد خان)۔

ماہنامہ خزینہ روحانیات اپریل 2022ء کایہ خاص نمبر تئیسواںشمارہ برائےاثرات بد آپ کے ہاتھ میں ہے۔ سال میں دوخاص نمبر شائع کرنا اچھی بات ہے۔شائقین کسی ایک موضوع پر مجرب ومعیاری عملیات سے مستفیض ہوجائیں گے۔
آج کے اس دور میں کچھ شریر لوگ حاسد، دشمن، مخالف حضرات و خواتین ہر کسی پرناجائز وغلط قسم کے سحرجادو، تعویذ ، ٹونہ عملیات، تنتر، ٹوٹکے ، کالا علم ، سفلی عمل کے ذریعے نقصان پہنچاتے رہتے ہیں۔جس کی وجہ سے کسی غریب، کمزور، نیک انسان ، عزت دار انسان کا ہر لحاظ سے نقصان ہو جاتا ہے۔ مثلاً شادی ونکاح میں بندش ڈالنا، مال ودولت، ترقی کاروبار و ملازمت میں گڑبڑ کردینا، کسی بیماری میں جکڑ دینا، الیکشن، مقدمات، امتحان میں کامیابی کو باندھ دینا، اولاد کی بندش ،فصل زراعت کو باندھ دینا، یعنی دنیا کے ہر کام میں خلل ہو جاتا ہے۔
اس لیے اس خاص روحانی اثرات بد کے شمارے کے لیے قرآن مجید سے لوح مبارک برائے حروف مقطعات نورانی سے فیض حاصل کرنے کے لیے سو فیصد مجرب آزمودہ عمل حاضر خدمت ہے۔
قرآن مجید کی ۱۱۴سورتوں میں سے ۲۹ سورتیں ایسی ہیں جن کے اول میں حروف مقطعات نورانی آئے ہیں۔ یہ حروف مخفی رموز واسرار میں سے ہیں جو معجزانہ طور پر بے شمار اسرار رکھتے ہیں۔ مقطعات نورانی کے حروف خالص۱۴ بنتے ہیں۔
وضاحت: لوح مبارک روحانی حفاظت کو نوروز عالم افروز، شب برأت، شب معراج، شب قدر، بروزجمعہ یا کسی اورسعد وقت میں مکمل پاکی سے قواعد عملیات کے مطابق سفید کاغذ پر عرق گلاب وزعفران کی سیاہی سے تیار کرکے پاس رکھیں ۔
مختصر فوائد : روحانی حفاظت کے لیے یہ لوح مبارک مقطعات نورانی بڑی طاقت رکھتی ہے۔ دشمن کاکیا ہوا ہر وار علوی ، سفلی ،کالا ،موہنی ، تنتر منتر ،گنڈا تعویذ ،ٹونہ ٹوٹکا، نقش، عمل وظیفہ سحرجادو اور نظر بد کاہر گز اثر نہ ہو گا۔ تیر ،تلوار گولی، بم ،بندوق، حادثہ ، غرقابی سے حفاظت ہو گی۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار فوائد حاصل ہوں ۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022




Subscribe for Updates

Name:

Email: