یہ عمل بھی عجیب وغریب تاثیررکھتا ہے اور اس عمل کی یہ برکت ہے کہ انسان اس درجہ مال ودولت اپنے دامن میں سمیٹ لیتا ہے کہ اس کو بھی حیرت ہوتی ہے اور دیکھنے والے بھی تعجب کرتے ہیں۔
اس عمل کا طریقہ یہ ہے کہ نوچندی جمعرات کو نمازِ فجر کے بعد نو(۹) نقش مندرجہ ذیل انداز میں گلاب وزعفران سے لکھ کر رکھ لیں اور رات کو بارہ بجے ان میں سے ایک نقش نکال کر سبز کپڑے میں پیک کرکے اپنے سر پر باندھ لیںاور دو رکعت نماز بہ نیت قضائے حاجت پڑھ کر مصلے پر بیٹھ کر ۷۸۲ مرتبہ یہ پڑھیں:
صلی اللہ علیہ وسلم۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم بحق بسم اللہ الرحمن الرحیم
رات کو سرسے تعویذ کھول کر اپنے تکیہ کے نیچے رکھ لیں۔ صبح کواٹھ کو اس تعویذ کو کہیں حفاظت سے رکھ لیں۔ دوسری رات دوسرے تعویذ کو اسی طرح سرپرباندھیں۔ مذکورہ عمل کو ایک عدد کا اضافہ کرکے پڑھیں۔ پھر تعویذ کو تکیہ میں رکھ کر سوجائیں اور صبح اٹھ کراس تعویذ کو کہیں حفاظت سے رکھ لیں۔ یہ بات یاد رکھیں کہ روزانہ عمل کی تعداد میں ایک عدد کا اضافہ کرکے اس ترتیب سے پڑھتے رہیں۔

نویں رات گذر جانے کے بعد ایک کلو آٹے کی نو(۹) گولیاں بنائیں اور ان میں نو(۹) تعویذ کپڑے میں سے کھول کر رکھ دیں اور ان نو(۹) گولیوں کو دونوں ہاتھوں سے دریا میں ڈال دیں اورکپڑوں کو کسی پھل دار درخت کی جڑ میں دبادیں۔
واضح رہے کہ مذکورہ عمل کومکمل تنہائی میں اور نائٹ بلب جلا کر کرنا ہے۔ تیز روشنی میں عمل نہ پڑھیں۔ روزانہ سوتے وقت پاک صاف لباس پہن کر ہی سوئیں۔ ان شاء اللہ اس عمل کے بعد رزقِ حلال ہر طرف سے آئے گااور عامل کو دولت مند بنادے گا۔ نقش یہ ہے۔

۷۸۶

۷۸۳ ۷۸۸ ۷۸۷
۷۹۰ بسم اللہ الرحمن الرحیم ۷۸۲
۷۸۵ ۷۸۴ ۷۸۹

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: