تمام عالم … عامل کے پاس مسخر ہو

اگر کوئی شخص اس نقش مثلث کو عروجِ ماہ، بروز اتوار، ساعتِ شمس میں لکھ کر اپنے پاس رکھے تو تمام عالم، اس عامل کے لئے مسخر ہو، کمال رجوعات ہوں گی۔ جہاں جائے گا ، با عزت رہے گا۔ مجرب ہے۔

نقش یہ ہے۔

نوٹ: یہ تعویذ ایسے عامل یا بزرگ سے تیار کرائے، جو اسمِ ذات کا بہت ورد کرتے ہوں یا عامل ہوں۔ ان شاء اللہ، پھر مطلوبہ مقصد حاصل ہوگا۔

عمل تسخیر ِ حکام

اگرکسی شخص کا کسی حاکم وقت سے کوئی جائز کام ہو جبکہ وہ حاکم کسی بھی طرح کام کرنے پر آمادہ نہ ہوتا ہو یا یہ اس حاکم کے سامنے جانے سے گھبراتا ہویا اس پر کوئی ناجائز مقدمہ بنادیا گیا ہو اور اس کو خطرہ ہو کہ کہیں مقدمے کا فیصلہ اس کے خلاف نہ ہو جائے اور اسے نا حق سزا ہو جائے تو حاکم اور قاضی کو تسخیر کرنے کے لئے درود شریف کا یہ عمل نہایت آزمودہ اور مجرب ہے اور متعدد اولیائے کرام سے منقول ہے۔
عمل کا طریقہ یہ ہے کہ باوضو حالت میں قبلہ رو ہو کر بیٹھے، نمازفجر کی ادائیگی کے بعد گیارہ سو مرتبہ درود شریف نہایت توجہ اور یکسوئی کے ساتھ پڑھے۔ اگر نماز فجر کے بعد نہ پڑھ سکتا ہو تو پھرنمازعشاء کے بعد پڑھے۔
جب تک مطلوبہ مقصد پورا نہ ہو، ہر روز بلاناغہ یہ عمل کرے۔ عمل کرنے کے بعد اللہ تعالیٰ سے دعا مانگے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ چند دنوں میں ہی مقصد پورا ہو جائے گا۔ حکام کو تسخیر کرنے اور مقدمات میں انصاف کے حصول کیلئے یہ عمل بہت ہی پر اثر ہے۔ اللہ تعالیٰ درودشریف کی برکت سے دعا قبول فرمالیتا ہے۔

عزت، و جاہت و تسخیر عالم

جو کوئی دین و دنیا میں عزت و وجاہت اور تسخیر عالم کا خواہشمند ہو تو ایسا شخص غروبِ آفتاب کے وقت غسل کرے اور بعد از نمازِ مغرب اس طرح عمل شروع کرے۔ اپنے پاس خوشبو سلگائے اور اول و آخر درودِ ذیل ایک سو ایک (101) مرتبہ اور درمیان میں اسم حسنیٰ ’’یَا بَارِیُٔ‘‘ کا گیارہ ہزار بار ورد کرے۔ ان شاء اللہ العزیز چالیس یوم کے عمل سے مخلوقِ عالم تسخیر ہو گی اور اس کے ہر حکم کو بجا لائے گی اور اس کی عزت و وجاہت میں بے حد اضافہ ہو گا۔ حاکم وقت اگر یہ عمل کرے تو بہت ہی نامور ہو جائے۔ درود پاک یہ ہے:
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِ الْعَظِیْمِ الْجَاہِ بِقَدْرِ عَظْمَۃِ ذَاتِکَ

مطلوب طالب کا فرمانبردار ہو جائے

اگر کسی کو رجوع کرنا اور الفت کرنا منظور ہوتو آیہ شریفہحسبنا اللّٰہ ونعم الوکیل کو چار سو پچاس دفعہ رجوع کر نے کی نیت سے پڑھے۔ امید ہے کہ مطلوب طالب کی فرمانبرداری سے ایک دم باہر نہ ہوگا۔
ترکیب اس عمل کے پڑھنے کی یہ ہے کہ آدھی رات کو اٹھ کر پورا وضو کر کے چھ رکعتیں پڑھے اور ہر ایک رکعت میں سورہ الحمد ایک دفعہ اور یہ آیت چار سو پچاس دفعہ۔ پھر سلام پھیر کر بیٹھے اور نو سو پچاس دفعہ اس آیت کو پڑھے اور پڑھتے وقتیہ تصور کرے کہ گویا مطلوب کو اس آیۃ شریف کے ذریعے سے اپنی طرف کھینچ رہا ہے۔
یہ عمل تین دفعہ اس طرح ہوتا رہے جیسا کہ پہلے مذکورہوا ہے۔

 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: