چوری کا پتہ لگانا

اگر کسی چوری کا پتہ لگانا ہو تو غیرمستعمل سرکنڈے کو صاف کرکے اس کو ایک طرف سے چیر دیں، اور چیرا ہوا پہلو اوپر کی طرف رکھیں اوراس کے چیرے ہوئے مقام کے تھوڑےنیچے کی طرف اس وفق کو لکھ کر باندھیں اور مشتبہ افراد کے نام لکھ کراپنے پاس رکھیں۔ اب ایک نام کو اس سرکنڈے کے چیرے ہوئے حصے میں پھنسادیں اور ایک کوزہ گلی آب نارسیدہ میں پاکیزہ پانی بھر کر اس میں سرکنڈا ڈال دیں اور دو پرہیز گار اشخاص کا انتخاب کریں کہ وہ اپنی دائیں ہاتھ کی شہادت کی انگلی پر ہر دواطراف سے رکھیں اور اس آیت کو بسم اللہ شریف کے بعد پڑھتے جائیں اورعامل بھی ساتھ ہی پورے انہماک کے ساتھ اس سورۃ کے مقطعاتی کلمات کو پڑھتاجائے۔ جب چور کانام اس میں ڈالاجائے گا تو کوزہ تھوڑی ہی دیر میں گھومنا شروع ہو جائے گا کہ اس کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ یہ ایک ایسا عظیم طریقہ ہے جو کبھی اس معاملے میں خطا نہیں کرتا۔
وَلَقَدْ فَتَنَّا الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ فَلَیَعْلَمَنَّ اللہُ الَّذِیْنَ صَدَقُوْا وَلَیَعْلَمَنَّ الْکٰذِبِیْنَ۝۳
 

کسی شخص کے سینے کاراز معلوم کرنا

اگر کسی شخص کے سینے کاراز معلوم کرنا ہو تو اس وفق کو لکھ کر اپنے دائیں ہاتھ پر باندھیں اور اس سوتے ہوئے شخص کے سینے پر ہاتھ رکھ کر اس سے سوال پوچھیں،وہ درست جواب دے گا۔ یہ بہت ہی راز کی بات ہے۔ سوچ سمجھ کر اس کو کریں اور حد سے نہ گزر جائیں۔ کہیں اس طرح نہ ہو کہ آپ کو پچھتانا پڑے۔ میں بہت ڈرتے ہوئے اس کو درج کررہا ہوں۔ اس عمل کا اذنِ عام(عام اجازت) قطعاً نہیں ہے۔ اس کے لئے آپ کو ہمیشہ اجازت لینی پڑے گی اور ہر وہ اہل علم اس کواجازت دینے کامجاز ہے جو کہ عادل ہو، شرعی امور سے واقفیت رکھتا ہو، عواقب کے بارے میں ادراک رکھتا ہو اور اللہ سے ڈرتا ہو، جوتجاوز کرنے والوں کو پسند نہ کرتا ہو۔
اَوَلَیْسَ اللہُ بِاَعْلَمَ بِمَا فِیْ صُدُوْرِ الْعٰلَمِیْنَ۝۱۰
 

مخالف نقصان نہ پہنچا سکیں

اگر مفسدوں کی حرکات سے خدشہ ہو کہ وہ نقصان پہنچانے کی سازش کریں گے اور نقصان پہنچے گا تو اس وفق کو لکھ کر اس کے ہرچہار طرف یہ آیت لکھ کر اپنے پاس رکھیں اور اس آیت کاورد کریں تو مفسدوں کے شر سے نجات مل جائے گی۔
رَبِّ انْصُرْنِیْ عَلَی الْقَوْمِ الْمُفْسِدِیْنَ۝۳۰ۧ
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: