پہلے گیارہ روز سوا لاکھ کے کھلے ورد کی نیت کرکے پڑھیں۔ ہر وقت پڑھتے رہیں اورساتھ ممکن ہو تو لکھتے رہیں ورنہ جو مناسب طریقہ آپ کو لگے، اس سے حساب رکھیں۔ تہجد کے وقت چار ہزار چار سو چوالیس(۴۴۴۴) مرتبہ خانہ کعبہ کامراقبہ کرکے پڑھیں ۔ مراقبہ میں یہ تصور رکھیں کہ خانہ کعبہ کے اوپر اللہ کے نور کی بارش ہو رہی ہے اور خانہ کعبہ پر سے ہوتے ہوئے اس نور کے قطرے آپ پر بھی گررہے ہیں۔ اگر اس تصور میں سردرد ہونے لگے تو مراقبہ کے بغیر تعداد پوری کریں۔ روزانہ رات کو ایک نشست میں پڑھنا ہے۔ باقی دن میں جتنا مرضی پڑھیں۔ کوشش کریں کہ اس دوران بڑے گوشت سے پرہیز کریں۔ اگرکسی قسم کا گوشت نہ کھائیں تو بہت اچھا ہے۔ جو بھی کیفیات اور خواب نظر آئیں، کسی کو ہر گز نہ بتائیں ۔ اپنے شیخ ومرشد کو بتائیں یا پھر بندے کو لکھ کر بھیج دیں ۔ پڑھنا ’’ اللہ ‘‘ ہے،’’ یا اللہ‘‘ نہیں پڑھنا۔ نیز اللہ کی تشدید پردھیان دے کر پڑھیں ۔
 

تیرھویں (۱۳)روزے سے سوالاکھ کے کھلے ورد کی نیت کرکے پڑھیں۔ پندرہ(۱۵) دن یا سترہ (۱۷) دن کی نیت کریں۔ پندرہ دن کے حساب سے ستائیسویں (۲۷) روز ختم ہوگا۔روزانہ اکتیس سو (۳۱۰۰) مرتبہ بوقت تہجد، حضور ﷺ کے روضہ مبارک کامراقبہ کرکے پڑھیں۔مراقبہ میں یہ تصور رکھیں کہ روضہ مبارک کے اوپر اللہ کے نور کی بارش ہو رہی ہے اور روضہ مبارک پر سے ہوتے ہوئے اس نور کے قطرے آپ پر بھی گررہے ہیں۔ اگر اس تصور میں سر میں درد ہونے لگے تو مراقبہ کے بغیر تعداد پوری کریں ۔ روزانہ رات کوایک نشست میں پڑھنا ہے۔ باقی دن میں جتنا مرضی پڑھیں۔ کوشش کریں کہ اس دوران بڑے گوشت سے پرہیز کریں ۔ اگرکسی قسم کا گوشت نہ کھائیں تو بہت اچھا ہے۔ جو بھی کیفیات اور خواب نظرآئیں، کسی کو ہر گز نہ بتائیں۔ اپنے شیخ ومرشد کو بتائیں یا پھربندے کو لکھ کربھیج دیں ۔
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: