آدھے سر کے درد کے لئے آسان نسخے

لندن (آن لائن) میگرین کے درد کی تکلیف کو اس میں مبتلاءافراد ہی سمجھ سکتے ہیں۔ اس کی شدت انسان کو بے حال کردیتی ہے۔ لیکن اگر آپ اس موذی درد سے کسی طور پر نجات نہیں حاصل کرپارہے تو کچھ آسان تدابیر اختیار کیجئے اور اس بلا سے نجات حاصل کیجئے۔ اگر آپ اپنی غذا میں چکنائی کا استعمال بہت کم کردیں تو میگرین بھی بہت کم ہوجائے گا۔ ہیڈیک سنٹر آف اٹلانٹک کے مطابق اگر آپ کی روزانہ کی خوراک کے محض 15فیصد کیلوریز چکنائی سے حاصل ہوں تو میگرین میں 40فیصد تک کمی ہوجاتی ہے اور اس کی شدت بھی کم ہوتی ہے۔ اسی طرح وٹامنB2 کا روزانہ 400ملی گرام استعمال میگرین کو 50فیصد کم کردیتا ہے اور فیور فیوبوٹی اور میلاٹونن کا استعمال بھی 50 فیصد کم کرتا ہے۔ اسپرین اور کیفین کا استعمال بھی میگرین میں واضح کمی کرتا ہے۔ ٹرپٹان پر مشتمل ادویات بھی میگرین میں نمایاں کمی کرتی ہیں۔ عام درد میں کمی کرنے والی ادویات کا کم از کم استعمال کریں۔ آکوپنکچر کے طریقہ علاج کو بھی میگرین میں کمی کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جب کہ مینگنیزیم سپلیمنٹ اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج کو میگرین کیلئے فائدہ مند نہیں پایا گیا۔

بالوں کو خوبصورت اور چمکدار بنانے کے آسان نسخے

نیودہلی (آن لائن ) بالوں کو چمکدار، لمبے، گھنے اور مضبوط بنانے کے لئے مارکیٹ میں متعدد اقسام کے مہنگے شیمپو دستیاب ہیں، جو مختلف اقسام کے کیمیکلز پر بھی مشتمل ہوتے ہیں۔ ان کی بجائے بالوں کی صحت کے لئے ہم گھریلو ٹوٹکوں کے ذریعے شیمپو سے کہیں زیادہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کے بالوں کو چمکدار اور صحت مند بنانے کے حوالے سے چند ایسے گھریلو ٹوٹکوں کے بارے میں بتائیں گے جن کے استعمال سے آپ کو فوری اور بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔
لیموں کا رس اور سرکہ : ایک کپ لیموں کے رس میں دو چمچ سرکہ ملا کر سر پر لگانے سے آپ کے بال چمکدار اور ملائم ہو جائیں گے۔
انڈے کی زردی: دو انڈوں کی زردی میں ایک چمچ زیتون کا تیل ملا کر انہیں اچھی طرح پھینٹ لیں اور سر پر لگا کر 20منٹ بعد بال دھو لیں۔ یہ نسخہ بالوں کی قدرتی نشوونما میں نہایت معاون ہے اور بالوں کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔
بادام کا تیل: جن لوگوں کو انڈوں کی زردی سے الرجی ہونے کا خدشہ ہوتا ہے، وہ بادام کا تیل استعمال کر سکتے ہیںکیوں کہ یہ بھی وہی کام کرے گا جو انڈوں کی زردی کرتی ہے۔ لیکن میٹھے بادام کے تیل کو استعمال کرنے سے قبل تھوڑا سا گرم کر لیں تو یہ بالوں کو بہت چمکدار بنا دیتا ہے۔
مایونیز(سلاد کی چٹنی): مایونیز صرف برگر میں ہی نہیں بلکہ بالوں کے لئے بھی استعمال ہوتا ہے۔ مایونیز کا لیپ خشک بالوں کی صحت بحال کرنے میں نہایت اہم ہے۔
بوتل نما کدو: کدو سے حاصل ہونے والا رس بالوں پر لگا کر آدھا گھنٹہ انتظار کریں، بعدازاں سر دھو لیں تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کے بالوں میں ایک نیا نکھار آ چکا ہو گا۔
چائے: بالوں کی قدرتی چمک حاصل کرنے کے لئے سبز چائے کا استعمال نہایت مفید ہے۔ بالوں کو شیمپو کرنے کے بعد میٹھے کے بغیر بنی سبز چائے کو تیل کی طرح استعمال کریں تو یہ بالوں کی خشکی کو ختم کر دے گی۔
دودھ: دودھ بذات خود ایک بہت اچھا کنڈیشنر ہے، جسے لگانے سے بالوں میں چمک پیدا ہوتی ہے۔ بالوں میں دودھ لگانے کے لئے ہیئربرش کا استعمال کریں تاکہ وہ اچھی رچ بس جائے۔ بعدازاں کسی بھی شیمپو سے بال دھولیں تو بال قدرتی چمک کے ساتھ نرم وملائم ہو جائیں گے۔
ان سب نسخوں کے علاوہ زیادہ مقدار میں پانی، تازہ پھلوں اور سبزیوں کا استعمال بھی آپ کے بالوں کی اچھی صحت میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔
 

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- ۲۰۱۴



Subscribe for Updates

Name:

Email: