تربیت العاملین

خالد مقبول حفظہ اللہ (سرپرست دار العمل چشتیہ)۔

چلہ کے اختتام والا گوشت کئی دن بعد دینا

 میرا چہل کاف کا تیسرے درجہ کا چلہ مکمل ہو گیا ہے۔ اس کے اختتام پر جو گوشت دیا جاتا ہے، وہ میں نے ابھی تک نہیں دیا۔ میرا رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔ میں اس کشمکش میں مبتلا تھا کہ گوشت کون سا دینا ہے؟ اب مجھے پتہ لگ گیا ہے کہ بڑا یا چھوٹا گوشت دینا ہے۔ اب میں کیا کروں کیونکہ کافی دن گذر چکے ہیں؟ (م، اسلام آباد)
 چلّے کے اختتام پر جو بھی دینا ہوتا ہے، وہ اختتامِ عمل کا حصہ ہوتا ہے۔ یعنی عمل کی تکمیل اس وقت تک نہیں کہہ سکتے، جب تک اختتامِ عمل نہ دیا جائے۔ اس لحاظ سے آپ کا چلہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا اور کافی وقت گذرنے پر یقینًا عمل میں نقص آ گیا ہوگا۔ پھر بھی پریشانی کی بات نہیں۔ آپ فورًا اختتامِ عمل دیں اور جو مقدار لکھی گئی ہے، اس کو زیادہ کر کے دے دیں۔ اور جتنے دن آپ نے دیر کی ہے، اتنے دن چہل کاف کھلا پڑھتے رہیں۔

*………*………*………*………*

روحانی ترقی کا عمل

 استاد جی! میں چاہتا ہوں کہ میری روحانی ترقی بہت زیادہ ہو جائے۔ میں اس سلسلے میں سورئہ مزمل کا سوا لاکھ کرنا چاہتا ہوں۔ آپ اس سلسلے میں میری رہنمائی فرمائیں۔(پوشیدہ)
 سورئہ مزمل کو روحانی ترقی میں بہت زیادہ دخل ہے۔ عاملین کے لیے سب سے ضروری قرآنی عمل میرے نزدیک سورئہ مزمل ہی ہے کیونکہ شاید ہی کوئی ایسا مقصد ہو، جو اس سورۃکے دائرہ کار میں نہ آتا ہو۔ اس کے علاوہ بھی سورتیں ہیں جیسے سورئہ یٰس مگر وہ بڑی سورتیں ہیں اور ان کی بڑی چلہ کشی آج کے دور میں تقریبًا ناممکن ہے۔
سوا لاکھ ایک بہت بڑی منزل ہوتی ہے۔ اگر یہ پابندی تمام شرائط کے ساتھ کی جائے تو زندگی بھر کے لیے ایک ہی عمل کافی ہے۔ اس کے بعد کسی بھی عمل کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی کیونکہ سوا لاکھ میں گروہ در گروہ جنات کی تسخیر ہو جاتی ہے۔ یہ عمل گھر میںنہیں کیا جاتا ۔ باہر جنگلوں یا ویرانوں میں کیا جاتا ہے جو کہ آج کے دور میں ممکن نہیں ہے۔ ایک سو بیس دن کا عمل کرنا ایسی جگہوں پر ممکن نہیں۔
سوا لاکھ کا دوسرا طریقہ کھلا ورد ہے جس کا پہلے والے طریقے سے کوئی مقابلہ نہیں۔ لیکن اثرات اس کے بھی بہت زیادہ ہوتے ہیں اور روحانی طاقت کافی بڑھ جاتی ہے۔ اس کے لیے آپ ایک تعداد مقرر کر لیں جو کہ روزانہ لازمی بیٹھ کر پڑھیں۔ جگہ کی قید نہیں ہے، وقت کی قید ہے۔ باقی چلتے پھرتے پڑھتے رہیں۔ دھیان رہے کہ کسی بھی ایسی جگہ نہیں پڑھنی، جہاں اعلانیہ گناہ ہو رہے ہوں ورنہ اسی وقت عمل باطل ہو جائے گا اور ممکن ہے کہ رجعت بھی ہو جائے۔ کوشش کریں کہ ایک سو بیس دنوں میں ہی اس عمل کو ختم کریں۔ ورنہ جتنے دنوں میں آسانی کے ساتھ سوا لاکھ مکمل کر سکتے ہیں، اتنے دنوں کی نیت کر لیں۔
مدت کے تعین میں چالیس دن یعنی چلہ کا خیال رکھیں۔ چالیس، اسی، ایک سو بیس، ایک سو ساٹھ … اس طرح مدت کا تعین کریں۔
اللہ تعالیٰ آپ کی مدد فرمائیں اور روحانی ترقی میں کمال عطا فرمائیں۔

*………*………*………*………*
 



Subscribe for Updates

Name:

Email: