درود شریف کے اعمال کی تفصیل

درود شریف کے جو بھی اعمال ہوں، ہر عمل روحانی طاقت کو بہت تیزی کے ساتھ بڑھاتا ہے۔ عملیات کے فن میں، خاص کر ان عاملین کے لیے جو نورانی اعمال کرتے ہیں، روحانی طاقت بہت ضروری ہوتی ہے۔ جتنی روحانی طاقت ہوتی ہے، اتنی ہی عمل میں کامیابیاں ملتی ہیں۔ جن عاملین کی روحانی طاقت کم ہوتی ہے، ان کو اعمال میں کامیابیاں بھی اسی نسبت سے کم درجے کی ملتی ہیں۔ اس لیے مختلف درود شریف کا عامل ہونا ضروری ہے۔

درودِ ابراھیمی

درود ابراھیمی سب سے زیادہ پڑھا جانے والا مسنون درود ہے۔ اس کو تمام درود پر خاص فضیلت حاصل ہے۔ اس کا عامل بننے سے بے شمار فوائد حاصل ہو تے ہیں۔ اور ساتھ ساتھ روحانی ترقی بھی بہت ہوتی ہے۔ عامل بننے کے بعد جب عامل کسی بھی علاج کے لیے یا کوئی عمل پڑھنے کے لیے اس کو اول و آخر پڑھتا ہے تو فوائد اور بڑھ جاتے ہیں۔ عامل بننے کے لیے اجازت لینا شرط ہے۔
عامل بننے کے طریقہ بہت آسان ہے۔ ہر کوئی اس کا عمل کر سکتا ہے۔ ہر کسی کو یہ عمل بغیر کسی فیس کے کروایا جاتا ہے۔ اس درود کا چلہ کرنے کے لیے ماہنامہ خزینۂ روحانیات کے آخر میں جو دو کوپن دیا گیا ہے، وہ پر کرکے ارسال کرنا لازمی ہے۔ مزید شرائط کے لیے کلک کریں۔

درودِ تنجینا

آج کل مصائب اور پریشانیاں بہت ہیں۔ ہر کوئی کسی نہ کسی آفت کا شکار ہے۔اس درود شریف میں اللہ تعالٰی نے مصائب و پریشانیوں سے نجات کا ایک خاص اثر رکھا ہے۔ نیز مال و اسباب میں برکت کے حصول اور حاجات پوری ہونے کے لئے بھی مجرب ہے۔
عامل بننےکا فائدہ یہ ہے کہ عامل جس کو پڑھنے کی اجازت دے گا، اس کو بہت فائدہ ہوگا۔ خود عامل کی غیبی حفاظت ہو گی اور پریشانیاں اور مصیبتیں سے بہت حد تک بچاؤ رہے گا۔ حاجات بھی غیبی طورپر پوری ہوتی رہیں گی۔ ان سب فوائد کے لئے یہ لازم ہے کہ اللہ تعالٰی کی ناراضگی والے اعمال سے حتی الامکان بچا جائے اور فرائض و سنن کی پابندی کی جائے۔ گناہوں میں مبتلا رہنا اور صرف عمل کے سہارے مصیبتوں سے بچنا ممکن نہیں ہوتا۔
عامل بننے کے طریقہ بہت آسان ہے۔ ہر کوئی اس کا عمل کر سکتا ہے۔ ایک خاص تعداد بوقت تہجد مخصوص مدت تک پڑھنی ہوتی ہے۔ ماہنامہ خزینہ روحانیات کے ممبران کو یہ عمل بغیر کسی فیس کے کروایا جاتا ہے۔
مزید شرائط کے لیے کلک کریں۔  

درودِ خضری

روحانی ترقی حاصل کرنے کا ایک خاص درود ہے۔ اس کا چلہ ماہنامہ خزینۂ روحانیات کے ممبران کو بغیر کسی فیس کے کروایا جاتا ہے۔ مزید شرائط کے لیے کلک کریں۔

ان شاء اللہ، جلد ہی کئی مزید درود شریف کے عامل بننے کے اعمال کا اضافہ کیا جائے گا۔

 

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2015



Subscribe for Updates

Name:

Email: