حصار کا خاص عمل
Hisar ka Khas Amal

ایک ایسا عمل ہے جس میں ملائکہ پڑھنے والے کی حفاظت کرتے ہیں۔ آج کل ’’حفاظت‘‘بہت ضروری ہوگئی ہے۔ حفاظت کے بغیر کوئی انسان محفوظ نہیں۔ جہاں آسمانی و زمینی آفتوں کا معاملہ ہے، وہیں نہ نظر آنے والی مخلوق ’’جنات و شیاطین‘‘ سے حفاظت بہت ضروری ہے۔حیرت ہے کہ پتہ ہونے کے باوجودکہ شیطان ہمارا کھلا دشمن ہے، ہم اس سے حفاظت کا کوئی انتظام نہیں کرتے۔ اسی طرح جنات اورجادو کا ہونا سند سے ثابت ہے۔ اور کسی کو اس میں اختلاف نہیں۔ لیکن ادھر سے بھی ہم بہت غافل ہیں۔ اور جو حضرات روحانی علاج معالجہ کرواتے ہیں، ان کو عموماً یہ شکایت ہوتی ہے کہ دوبارہ اثر ہو جاتا ہے۔ان سب حضرات کے لئے یہ عمل ایک خاص تحفہ ہے۔ اس کے پڑھنے والے کی حفاظت فرشتے کرتے ہیں۔ اور جنات، شیاطین اور جادو کے شر سے انسان محفوظ رہتا ہے۔
تنبیہ: یاد رکھیں کہ جو لوگ یہ عمل کریں، ان کو چاہئے کہ ہر ممکن گناہوں سے پرہیز کریں۔ کیونکہ اس عمل میں کامیابی کسی کسی کو ملتی ہے کیونکہ ملائکہ گناہ گار لوگوں کی اس طرح مدد نہیں کرتے جس طرح گناہ نہ کرنے والوں کی کرتے ہیں۔ آسانی سے سمجھ میں آنے والی بات ہے کہ جو لوگ اللہ تعالیٰ کو راضی رکھیں، اور جو لوگ ناراض رکھیں، وہ دونوں برابر نہیں ہو سکتے۔ اور فرشتے ان لوگوں کو زیادہ عزیز رکھیں گے جو اللہ تعالیٰ کو عزیز رکھتے ہیں اور ناراض نہیں کرتے یا بہت کم کرتے ہیں۔
اس عمل کا عامل بننے کے لئے اجازت حاصل کرنے کے بعد ایک ماہ کا چلہ کرنا پڑتا ہے۔ چلہ بوقت تہجد کیا جاتا ہے۔ رمضان کریم میں ہی بندے نے کئی سال قبل اس کا عمل کیا تھا۔ رمضان میں عمل کی طاقت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ اسی لئے رمضان میں جو احباب یہ عمل کرنا چاہیں، وہ رابطہ فرمالیں۔

ہدیہ برائے ممبران: 1600 روپے ہدیہ: 2100 روپے

نوٹ: اجازت لینے والے آگے کسی اور کو اجازت دینے کے مجاز نہیں ہیں۔

نوٹ:یہ ہدیہ صرف اسی عمل کا ہے۔ خاص اوقات یعنی سورج گرہن،چاند گرہن،نوروزمیں اس عمل کا ہدیہ مختلف ہے۔
darulamal.org/ruhanidarsgah/amals/time/girhan-amaal/noorani.htm

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022




 

Subscribe for Updates

Name:

Email: