نورانی اعمال سے مراد وہ اعما ل ہیں جو اسماء الحسنٰی، قرآنی آیات، درود شریف، اسماء النبی صلی اللہ علیہ وسلم اور دعاؤں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ نورانی اعمال کے پیچھے جو غیبی مخلوق ہوتی ہے، وہ فرشتے، حروف و آیات کے خدام (مؤکلین) اور نیک جنات (صرف مسلمان جنات) سے تعلق رکھتی ہے۔ نورانی اعمال کے پیچھے کافر جنات اور شیاطین نہیں ہوتے۔

 ہماری درسگاہ میں ایسے بہت سے نورانی اعمال سکھائے جاتے ہیں۔ ان اعمال کی اجازت تین طرح سے دی جاتی ہے۔ 
اول) اجازت کے بعد زکوٰۃ بھی دی جاتی ہے یعنی عمل بھی کیا جاتا ہے۔ یہ طریقہ ہر اس شخص کے لئے ہے، جو عملیات کے شعبے میں ابھی مبتدی کی حیثیت رکھتا ہے۔
دوم) خاص اجازت کے ساتھ مختصر عمل کیا جائے۔ یہ طریقہ صرف عاملین کے لئے ہے یا ان افراد کے لئے جن کی روحانی طاقت زیادہ ہو۔
سوم) صرف خاص اجازت دی جائے۔ یہ طریقہ صرف ان عاملین کے لئے ہے جنہوں نے پہلے اسی طرح کے بڑے عمل کیے ہوتے ہیں۔

درج ذیل اعمال کے علاوہ بھی کئی نورانی اعمال ہیں۔ وہ ہر کسی کے لیے نہیں ہیں۔ وہ اعمال ایک ننگی تلوار کی مانند ہیں، اس لیے صرف خاص افراد کو ہی سکھاتے ہیں تاکہ نقصان نہ ہو جائے۔ تقریباً تمام ایسے اعمال کے پیچھے غیبی مخلوق ہے جو فوری تعاون کرتی ہے۔ تحقیق کے بعد ایسے اعمال سکھاتے ہیں کیونکہ اکثر لوگ ایسے اعمال کا ناجائز استعمال کرتے ہیں۔

ہرعمل کی فیس مقرر ہے۔ جو کرنا چاہیں، وہ رابطہ کرکے مزید تفصیلات پوچھ سکتے ہیں۔


سورۂ مزمل

ہر قسم کے جنات، جادو، آفات و بلیات سے نجات۔ حُب و بغض کے معاملات۔ رزق میں کشادگی۔ الغرض ہر قسم کی دُنیاوی حاجات کے لیے اکسیر عمل ہے۔

 


منزل کا عمل

منزل کا عمل جادو، جنات، نظرِ بد، شیطانی اثرات سے نجات اور حفاظت کا خاص عمل ہے۔ اسی طرح دیگر آفات و حادثات سے بھی حفاظت ہوتی ہے۔ اس عمل کا عامل ہر کوئی بن سکتا ہے۔
 


اٰمنتُ باللہ کا خاص عمل

ایک خاص عمل جس کے پیچھے مسلمان جنات کی بڑی بڑی جماعتیں چلتی ہیں اور عامل کی بھرپور مدد کرتی ہیں۔ایسے عاملین کی زیادہ مدد کرتے ہیں، جو مدارس سے منسلک ہوں یا دین کے لئے کام کرتے ہوں۔


عمل شفائے امراض

ہر طرح کی بیماری کا روحانی علاج۔ بڑی سے بڑی بیماریوں کا علاج اس عمل سے کیا جا سکتا ہے۔ مریض قریب ہو یا دور، دم کیا جا سکتا ہے۔ روحانی علاج کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں۔
 


حصارِ خاص

نورانی عملیات میں ایک خاص عمل ہے جس کا عمل کرنے کے بعد فرشتے عامل کی حفاظت کرتے ہیں۔ اس عمل کے مختصر فائدے یہ ہیں: حفاظتِ مال ،اھل وعیال، بھائی بہن، والدین، دوست احباب وغیرہ،دنیاوی اوراخروی آفات سے حفاظت۔


حصارِ قرآنی کبیر

قرآنی آیات پر مشتمل حفاظت کا ایک خاص عمل۔ جس کو کرنے سے ہر طرح کے شر سے حفاظت ہوتی ہے۔ جادو اور جنات کا علاج کرنے والے عاملین کے لیے ایک ضروری عمل۔

 


عمل خزینۂ فتوحات

ہر حال میں فتح، ہر مقام پر فتح، ہرموقع پر فتح، ہر وقت فتح، ہر جگہ پر فتح، ہر مقصد میں فتح، ہر کام میں فتح، جی ہاں! یقینی فتح آپ کی امید ، خیال، توقع، سوچ سے بڑھ کرفتح۔
 


روحانی تشخیص کرنے کا خاص عمل

تشخیص کا ایک خاص عمل، جس کی تکمیل کے بعد عامل ہر طرح کے جنات، آسیب، جادو ٹونہ وغیرہ کی فوری تشخیص بآسانی کرسکتا ہے۔ یہ عمل ہر کوئی سیکھ سکتا ہے، کوئی ڈراور خوف نہیں۔


دعائے حیدری

دشمن کے خلاف ایک مضبوط ہتھیار۔ ا عاملین اور افراد کے لیے ایک ضروری عمل جن پر جادوگر مسلسل حملے کر رہے ہوں یا دشمن کی طرف سے مسلسل پریشانیوں کا سامنا ہو۔
 


شدید محبت کا عمل

اس آیت میں اللہ نے عجیب فیض رکھا ہے۔یہ آیت محبت/حب، سے تعلق رکھتی ہے۔اور محبت کے لئے مجرب ہے۔اس کا اثر بہت تیز ہوتا ہو۔جس جگہ شدید محبت پیدا کرنی ہو،صرف انہی جگہ اس کا اس استعمال کیا جائے۔دیگر تمام حب کے معاملات میں دوسرے اعمال سے کام لیا جائے۔البتہ یہ خاص خیال رکھا جائے کہ عمل کرنے کی شرعی ممانعت نہ ہو۔
 


محبت کی عظیم آیت کا عمل

یہ آیت( محبت /حب) سے تعلق رکھتی ہے۔اور محبت کے لئے مجرب ہے۔اس کا اثر بہت تیز ہوتا ہے۔ خصوصــا زوجین یعنی شوہر بیوی کے معاملات میں بہت مفید ہے۔شوہر بیوی پر توجہ نہ دیتا ہو،باہر عورتوں میں د لچسپی لیتا ہو،حقوق واجبہ ادانہ کرتا ہو،زبان درازی کرتا ہو،گالی گلوچ دیتا ہو،مار پیٹ کرتا ہو،گھر سے نکال دیا ہو۔


واپسی نظر بد کا خاص عمل

نظرِ بد کے اثرات نئے ہوں یا پرانے… معمولی ہوں یا بہت ہی زیادہ… کسی ایک شخص پر ہوں یاپورے خاندان پر… انسان پر ہوں یا پھرکاروبار، دکان، مکان یا کسی بھی چیز پر۔




 


سورۂ اخلاص کے عامل بنیں اور بنائیں

 اس سورۃ کا خاص اثر یہ ہےکہ اس کی برکت اور تاثیرسےروحانی معالج و عامل کے دیگر تمام اعما ل میں زبردست طاقت،قوت،مضبوطی اور تیزی پیدا ہو جاتی ہے۔ 


 


دفع آسیب کا خاص عمل

ایک ایسا عمل جو جنات و آسیب زدہ مریضوں کا علاج کرنے والے عاملین کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس عمل کے چند فوائد:
سخت سے سخت آسیب مریض کا جسم چھوڑ کر چلا جائے گا۔
 سخت سے سخت آسیب کا اثر مریض پر سے ختم ہو جائے گا۔
 


گیارہ یوم میں تسخیر و محبت کا عمل

اس عمل کے عامل بننے کے بہت فائدے ہیں۔آج کے دور میں تسخیر اور محبت دونوں ایسے کام ہیں۔جن کے عامل بھی کم ملتے ہیںاور کثرت سے سائلین اس کے طالب ہیں۔اس عمل کو کرنے سے عامل لوگوں کے لئے تسخیر اور محبت کے کام کر سکتا ہے۔


سورۃ الرحمٰن کے
 عامل بنیں

سورۃالرحمٰن کا عملیات اور روحانی علاج میں ایک خاص مقام ہے۔ خاص کر جنات کے معاملے میں یہ سورت بہت اہمیت کی حامل ہے۔  سورۂ رحمٰن میں جنات کے لیے بہت کشش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سورئہ رحمٰن کے عامل کی طرف جنات کو بہت کشش ہوتی ہے۔


اَفَحَسِبْتُمْ(سورۂ مومنون کی آخری آیات) کے عامل بنیں

سورئہ مؤمنون کی آخری آیات بے شمار خصوصیات کی حامل ہیں۔ اس عمل کی سب سے زیادہ ضرورت جنات،آسیب و شیاطین کے متاثر مریضوں کا علاج کرنے والے عاملین کو ہوتی ہے۔

 


سورۃ القریش کے عامل بنیں

سورۂ قریش کا عملیات اورروحانی علاج میں ایک خاص مقام ہے۔ یہ ایک کثیر الفوائد سورت ہے اور سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ بفضلِ تعالیٰ، بہت تیز اثر کرنے والی سورت ہے۔


 

   


سورهٔٔ جن کے عمل کے عامل بنیں

 سورت جن کے عمل کا شمار عملیات میں بڑے اعمال میں کیا جاتا ہے۔اس عمل کو’’ننگی تلوار‘‘ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ جنات کے مریضوں کے علاج میں ماہر ’’عاملِ جنات‘‘ عمومًا اس عمل کے عامل ہوتے ہیں۔ اس سورت سے ہروہ کام لیاجا سکتا ہے، جو جنات‘‘ کر سکتے ہیں

   

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2020



Subscribe for Updates

Name:

Email: