حاضرات کے اعمال
ابو الکاشف رحمہ اللہ
حاضرات خود
یااسرافیل بحق خوطیر حاضرات حاضر شو حاضر شو
یاعزرائیل
طریقہ :
مندرجہ بالا نقش میں جہاں سیاہ نشان لگایا ہے، وہاں تھوڑا سا عطرِ گلاب لگائیں۔ اور
اب آپ آٹھ سو پچیس (۸۲۵) مرتبہ اسم ’’خوطیر‘‘ پڑھ کر سیاہ خانہ میں پھونکیں اور
سیاہ خانہ میں آپ خود حاضرات کامشاہدہ فرمائیں۔ جو کچھ بھی دریافت کرنا چاہیں، کر
سکتے ہیں۔ ان شاء اللہ ہر سوال کا جواب سو فیصد درست ملے گا۔ دیگر اس حاضرات کو بچے
پر بھی کر سکتے ہیں۔ بچے سے جو بات پوچھیں گے، وہ سو فیصد درست بتائے گا۔
برائے حاضرات سورئہ جن
مندرجہ ذیل نقش بروز جمعہ لکھ کر تیار کرے اور سامنے رکھے اور عروجِ ماہ میں زکوٰۃ
کی ادائیگی شروع کرے۔ چوالیس (۴۴) نقش روز بعد نمازِ فجر لکھے اور دریا میں بہائے۔
متواتر اکیس (۲۱) روز تک لکھے اور بہائے۔ اکیسویں روز بچوں کو شیرینی تقسیم کرے اور
پانچ نمازیوں کو کھانا کھلائے اور ایصالِ ثواب کرے۔ ان شاء اللہ، زکوٰۃ ادا ہوگی۔
بعدہٗ ایک نقش کو بروز جمعہ لکھ کر تیارکرے اور سولہویں خانہ میں سیاہی بھرے۔
بعد ہٗ جب عامل حاضرات کرناچاہے توبچہ یا مریض کو بٹھائے، چراغ جلائے اور نقش بچہ
یا مریض کے ہاتھ میں پکڑوائے اور سیاہی میں دیکھنے کی تاکید کرے۔ عامل خود عزیمت
مذکورہ سورئہ جن والی پڑھناشروع کرے۔ چند ساعت میں مؤکلات حاضرہوں گے۔ سلام اور
کلام کے بعد سوالات کرے، ان شاء اللہ جواب باصواب ہو گا۔
اس حاضرات کے لیے نقش سورئہ جن کا یہ ہے۔ فرق اعداد اورالم مؤکلات کا ہے۔
حضرت سلیمان شاہ کی حاضرات
اول اس عزیمت کی زکوٰۃ ادا کرے۔ طریقہ یہ ہے کہ عروج ماہ میں بروز پنجشنبہ بعد
نمازعشاء شروع کرے۔ اول آخر سات سات مرتبہ درود شریف اوردو سو پچاس (۲۵۰) مرتبہ
آیۃ شریفہ پڑھے۔ شرائط ومکمل پرہیز کے ساتھ اکیس (۲۱) روز تک عمل جاری رکھے۔
اکیسویں روزایصالِ ثواب کرے اورشیرینی تقسیم کرے۔ ان شاء اللہ زکوٰۃ ادا ہو گی۔
بعدہٗ بروزجمعہ نیک ساعت میں نقش تیار کرے۔
جب عامل حاضرات کرناچاہے توپاک وصاف جگہ میں مریض یا بچہ کو پاک صاف لباس پہنا کر
بٹھائے اور نقش تیار شدہ پر سات رتبہ درود شریف اور پچیس (۲۵) مرتبہ عزیمت پڑھ کردم
کرے اور بچہ یا مریض کودے کہ وہ دونوںہاتھوں میںپکڑے اور سیاہی والے خانہ میں بغور
دیکھے۔ عامل خود عزیمت پڑھے۔
چند منٹ میں تنکفیل واسرافیل حاضرہوں گے۔
ہر سوال کاجواب دیں گے اور اگر مریض کے جسم میں اثرات وسحرکا غلبہ ہو گا، اس کوحاضر
کریں گے اورجیسا عامل کہے گا، ویسا ہی کریں گے۔ ان شاء اللہ مریض صحت ِعاجل وشفائے
کامل پاوے گا۔ نقش اوپر لکھا ہے اور عزیمت یہ ہے:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ اَجِبْ یَاتَنْکَفِیْلُ یَااِسْرَافِیْلُ
بِحَقِّ یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ
اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ فَانْفُذُوْا۰ۭ لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا
بِسُلْطٰنٍ۳۳ۚ فَبِاَیِّ اٰلَاۗءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبٰنِ۳۴
مجرب ہے۔