خواص آیۃ الکرسی
تحریر: پیرمحمدامیرسلطان قادری چشتی(خوشاب)۔
حدیث شریف میں ہے کہ یہ آیت قرآن مجید کی آیتوں
میں بہت ہی عظمت والی آیت ہے۔ (دارمی ،در منثور)
اس کے فوائد بہت زیادہ ہیں۔ جو شخص ہر نماز کے بعد آیۃ الکرسی پڑھے گا، اس کو حسب
ذیل برکتیں حاصل ہوں گی:
1۔ وہ مرنے کے بعد جنت میں جائے گا۔
2۔ وہ شیطان اور جن کی تمام شرارتوں سے محفوظ رہے گا۔
3۔ اگر محتاج ہوگا تو چند دنوں میں اس کی مُحتاجی اور غریبی دُور ہو جائے گی۔
4۔ جو شخص صُبح و شام اور بستر پر لیٹتے وقت آیۃ الکرسی اور اس کے بعد کی دو آیتیں
خالدون تک پڑھا کرے گا، وہ چوری، غرق آبی اور جلنے سے محفوظ رہے گا۔
5۔ اگر مکان میں کسی اُونچی جگہ پر لکھ کر اس کا کتبہ آویزاں کر دیا جائے تو ان شاء
اللہ تعالیٰ اُس گھر میں کبھی فاقہ نہ ہوگا۔ بلکہ روزی میں برکت اور اضافہ ہوگا۔
اور اس مکان میں کبھی چور نہ آ سکے گا۔ (فیوض قرآنی)۔
تمہیں کوئی نہ دیکھ سکے
اگر تم کسی خطرناک جگہ دُشمنوں کے نرغے میں پھنس
جاؤ یا دُشمن تمہیں گرفتار کرنا چاہیں تو اپنے ساتھیوں سے کہو کہ وہ ایک دوسرے سے
پیٹھ لگا کر بیٹھیں۔ پھر تم ان کے گرد آیۃُ الکرسی پڑھتے ہوئے ایک دائرہ کھینچو۔
پھر تم بھی دائرہ کے اندر لوگوں سے پیٹھ لگا کر بیٹھو اور سات مرتبہ آیۃ الکرسی
پڑھو پھر قرآن کی ان آیتوں کو بھی پڑھو۔
وَلاَ یَؤُ دُہُ حِفْظُھُمَا وَھُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ 0 وَحِفْظًا مِّنْ کُلِّ
شَیْطٰنٍ مَّارِدٍ0 وَحِفْظًا ذٰلِکَ تَقْدِیْرُ الْعَزِیْزِ الْعَلِیْمُ0
وَحَفِظْنٰھَا مِنْ کُلِّ شَیْطٰنٍ رَّجِیْمٍ0 اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ
وَاِنَّا لَہُ لَحٰفِظُوْنَ0 لَہُ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْ م بَیْنِ یَدَیْہِ وَمِنْ
خَلْفِہ یَحْفَظُوْنَہُ مِنْ اَمْرِاللہِ ط اللہُ حَفِیْظٌ عَلِیْمٌ0 وَمَآ اَنْتَ
عَلَیْھِمْ بِوَکِیْلٍ0 اِنْ کُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْھَا حَافِظٌ0 بَلْ ھُوَ
قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ فِیْ لَوْحٍ مَّحْفُوْظٍ0 فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ
اللہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ عَلَیْہِ تَوَکَّلْتُ وَھُوَ رَبُّ الْعَرْشِ
الْعَظِیْمِ 0
اس کے بعد تین مرتبہ یَا حَفِیظُ کہو ۔ پھر تین بار یہ پڑھو ۔
یَا حَفِیْظُ اِحْفَظْنَا اَللّٰھُمَّ اِحْرِسْنَا بِعَیْنِکَ الَّتِی لَا تَنَامُ
وَاکْنِفْنَا بِکَنَفِکَ الَّذِی لَا یُرَامُ پھر تین بار یااللہ پڑھو ۔ اور تین
بار یَارَبَّ العٰلَمِینَ 0
اب دائرہ کے تمام لوگ اور خود تم بھی بالکل خاموش ہو جاؤ۔ آپس میں بھی بات چیت نہ
کی جائے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ تم لوگوں کو کوئی بھی نہ دیکھ سکے گا اور کوئی بھی ضرر
نہ پہنچا سکے گا۔ بہت مجرّب عمل ہے۔ (فیوض قرآنی)