ستمبر۲۰۱۸ کی نظراتِ سیارگان

 کے مختصر اعمال

ادارہ

محبت کی چینی
 
خاتمہ  مکمل ابتداء  نظر سیارگان
04-09-18
20:41
03-09-18
17:59
02-09-18
12:25
عطاردزہرہ تسدیس

یہ عمل محارم کے درمیان محبت پیدا کرنے کے لیے کیا جائے۔ جیسے شوہر بیوی، والدین اولاد، بھائی بھائی، بھائی بہن وغیرہ۔
اس خاص وقت میں زہرہ کی ساعت میں اس عمل کو کیا جائے۔ زیادہ چینی پر ’’یَابُدُّوْحُ‘‘دو ہزار (۲۰۰۰)مرتبہ، اوّل و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھ کر چینی پر دم کریں۔ عمل پڑھتے وقت طالب اور مطلوب کا ذہن میں رکھیں یعنی جن کے لیے عمل کیا جا رہا ہے، ان کا ذہن میں رکھیں۔ اختتام پر کچھ شیرینی نابالغ بچوں کو بانٹ دیں۔ پھر اس چینی کو استعمال کر سکتے ہیں۔ جب بھی موقع ملے، مطلوب کو یہ چینی استعمال کروائی جائے۔ ان شاء اللہ، مطلوب کے دل میں طالب کی محبت ہو جائے گی۔
یہ عمل طالب خود بھی کر سکتا ہے اور عاملین بھی دوسروں کے لیے کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی ’’یَابُدُّوْحُ‘‘کا عامل ہے تو پھر سونے پر سہاگہ والی بات ہے۔ ورنہ ایک دن قبل ترکِ حیوانات کیا جائے اور پھر اس عمل کو کیا جائے۔ جب شیرینی بچوں میں بانٹ دی جائے تو پرہیز ختم ہو جائے گا۔
اگر کوئی افراد ہمارے ادارے سے یہ چینی تیار کروانا چاہیں، تو وہ روحانی دکان کے نمبر 0334-4312272پر رابطہ فرمائیں۔

*………*………*………*………*

شوھر کی نگاہ میں عزیز ہو
 
خاتمہ  مکمل ابتداء  نظر سیارگان
14-09-18
23:30
13-09-18
08:58
11-09-18
20:18
زہرہ زحل
تسدیس

جو خواتین یہ چاہتی ہیں کہ اپنے شوہر کی نگاہ میں عزیز ہوں، وہ اس خاص وقت میں اس نقش کو تیار کروا کر پہن لیں۔ کوشش کریں کہ جب بھی شوہر کا سامنا ہو، اس نقش کو پہنا ہو۔ ان شاء اللہ، شوہر کی نگاہ میں عزیز ہو جائیں گی۔ یہاں ایک ضروری بات عرض کرنا ہے کہ صرف تعویذات کو استعمال کیا جائے اور اپنے عمل کی اصلاح نہ کی جائے تو پھر تعویذات کےبھی خاطر خواہ اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ اصل کام یہ ہے کہ وہ کام نہ کیا جائے جس کی وجہ سے شوہرکی نگاہوں میں عزت ختم ہو۔ تعویذات آپ کے معاون ہوتے ہیں۔اصل کام کے ساتھ تعویذات کا استعمال بہت اچھے اثرات مرتب کرتا ہے۔نقش یہ ہے۔

الحب فلاں بن فلاں علیٰ حب فلاں بنت فلاں
اس تعویذ کو مشک و زعفرانی سیاہی سے لکھیں۔ اگر مشک نہ لے سکیں تو صرف زعفرانی سیاہی سے لکھ کر عمدہ عطر لگا کر سائلہ کو دیں۔ یہ تعویذ مرد بھی استعمال کر سکتا ہے۔
روحانی درسگاہ کے تمام شاگردوں کو خاص اجازت ہے۔ وہ اس وقت زیادہ سے زیادہ تعویذ تیار کرکے رکھ لیں اور بوقت ضرورت استعما ل میں لائیں۔تعویذ کے نیچے والی عبارت تعویذ جب سائلہ کو دیں تو پھر لکھیں۔

*………*………*………*………*

کاروباری مال میں برکت
 
خاتمہ  مکمل ابتداء  نظر سیارگان
17-09-18
06:49
16-09-18
16:52
16-09-18
02:57
عطاردمشتری تسدیس

اس خاص تعویذ کو زعفرانی سیاہی سے اس خاص وقت میں مشتری کی ساعت میں زیادہ سے لکھ کر رکھ لیں اور بوقت ضرورت کام میں لائیں۔ یہ تعویذ تمام ایسے کاروبار میں مفید ہے، جس میں مال رکھا ہوتا ہے اور گاہک آ کر خریداری کرتے ہیں۔ جس سائل کو دیں، اس کو کہیں کہ چالیس دن تک اس وظیفے کو ایک سو مرتبہ روزانہ پڑھنا ہے۔ اختتام پر کچھ شیرینی نابالغ بچوں میں بانٹ دی جائے اور سات بار صبح و شام کا معمول رکھا جائے۔
تعویذ یہ ہے:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
قُلِ اللّٰہُمَّ مٰلِکَ الْمُلْکِ تُؤْتِی الْمُلْکَ مَنْ تَشَاۗءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْکَ مِمَّنْ تَشَاۗءُ۝۰ۡوَتُعِزُّ مَنْ تَشَاۗءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاۗءُ۝۰ۭ بِیَدِکَ الْخَیْرُ۝۰ۭ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔ تُوْلِجُ الَّیْلَ فِی النَّہَارِ وَتُوْلِجُ النَّہَارَ فِی الَّیْلِ۝۰ۡوَتُخْرِجُ الْـحَیَّ مِنَ الْمَیِّتِ وَتُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ۝۰ۡوَتَرْزُقُ مَنْ تَشَاۗءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ۔ یَارَحْمٰنَ الدُّنْیَا وَ الْاٰخِرَۃِ وَ رَحِیْمَ ھُمَا، تُعْطِیْھُمَا مَنْ تَشَآءُ وَ تَمْنَعْھُمَا مَنْ تَشَآءُ اِرْحَمْنِیْ رَحْمَۃً تُغْنِیْنِیْ بِھَا عَنْ رَحْمَۃٍعَمَّنْ سِوَاکَ۔

*………*………*………*………*

دشمن کی دماغی صلاحیتیں کو مفلوج کرنا
 
خاتمہ  مکمل ابتداء  نظر سیارگان
24-09-18
11:25
23-09-18
21:47
23-09-18
08:10
عطارد زحل
تربیع

کوئی ایسا شخص ہو جو مسلمانوں کے خلاف یا کسی خاص افراد کے خلاف مسلسل سازشیں کرتا رہتا ہو اور اس سے بہت نقصان ہو رہا ہو تو اس عمل کو کیا جائے۔ ان شاء اللہ، دشمن کی دماغی صلاحیتیں مفلوج ہو جائیں گی اور وہ سازشیں کرنے کے قابل نہیں رہے گا۔
اس خاص وقت میں زحل کی ساعت میں یہ تعویذ تیار کیا جائے۔اعمالِ شر والی کالی سیاہی سے تیار کیا جائے۔ دو تعویذ تیار کیے جائیں۔ ایک کو دوپرانی قبروں کے درمیان دفن کیا جائے اور دوسرا تعویذ، اگر ممکن ہو تو دشمن کو پلا دیاجائے یا اس جگہ چھڑک دیا جائے، جہاں بیٹھ کو وہ سازشیں کرتا ہے جیسے دفتر، کوئی ڈیرہ ہو۔ اگر یہ بھی نہ ہوسکے تو اس کے سونے والے بستر پر چھڑکوائے۔
تعویذ یہ ہے

یا اللہ! فلاں بن فلاں کی دماغی صلاحیتوں کو مفلوج کردے تاکہ وہ ہمارے یا مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنے کے قابل نہ رہے

*………*………*………*………*

تسخیرِ خلائق کا خاص تعویذ
 
خاتمہ  مکمل ابتداء  نظر سیارگان
29-9-18
20:03
28-9-18
04:35
26-9-18
13:56
شمس مریخ تثلیث

یہ تعویذ بہت خاص تعویذ ہے۔ امراء، سلاطین، حکام، افسران وغیرہ کی تسخیر اور تسخیرِ خلائق کے لیے بہت ہی مجرب ہے۔ یہ تعویذ کاروباری حضرات کے لیے بھی ایک انمول تحفہ ہےجن کا تعلق عوام سے رہتا ہے جیسے ڈاکٹر، وکیل، حکیم، عامل، پراپرٹی ڈیلر وغیرہ۔
اس تعویذ کو مشک و زعفرانی سیاہی سے خاص وقت میں شمس کی ساعت میں لکھا جائے۔ اگر کسی خاص فرد کے لیے لکھنا ہو تو تعویذ کے آخر میں جس مقصد کے لیے لکھا ہے، وہ عبارت لکھ دی جائے۔ اگر صرف زیادہ تعویذات بنا کر رکھنے ہوں تو پھر کوئی عبارت نہ لکھی جائے۔
تعویذ یہ ہے:
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
یُحِبُّوْنَہُمْ کَحُبِّ اللہِ۰ۭ وَالَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلہِ۔ وَالْکٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ۰ۭ وَاللہُ یُحِبُّ الْمُحْسِـنِیْنَ۔ اَوَمَنْ کَانَ مَیْتًا فَاَحْیَیْنٰہُ وَجَعَلْنَا لَہٗ نُوْرًا یَّمْشِیْ بِہٖ فِی النَّاسِ کَمَنْ مَّثَلُہٗ فِی الظُّلُمٰتِ لَیْسَ بِخَارِجٍ مِّنْہَا۰ۭ کَذٰلِکَ زُیِّنَ لِلْکٰفِرِیْنَ مَا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ۔ فَلَمَّا رَاَیْنَہٗٓ اَکْبَرْنَہٗ وَقَطَّعْنَ اَیْدِیَہُنَّ۰ۡوَقُلْنَ حَاشَ لِلہِ مَا ھٰذَا بَشَرًا۰ۭ اِنْ ھٰذَآ اِلَّا مَلَکٌ کَرِیْمٌ۔ وَقُلِ الْحَمْدُ لِلہِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ یَکُنْ لَّہٗ شَرِیْکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ وَلِیٌّ مِّنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْہُ تَکْبِیْرًا۔ یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَکُوْنُوْا کَالَّذِیْنَ اٰذَوْا مُوْسٰى فَبَرَّاَہُ اللہُ مِمَّا قَالُوْا۰ۭ وَکَانَ عِنْدَ اللہِ وَجِیْہًا۔
عاملین اس وقت سے فائدہ اٹھائیں اور زیادہ سے زیادہ تعویذات تیار کرکے رکھ لیں۔ جب سائل کو دیں تو اس کو کہیں کہ ان آیات کو صبح و شام گیارہ بار ور د کرتا رہے۔ اول و آخر دو بار درود شریف۔

*………*………*………*………*

برائے جدائی
 
خاتمہ  مکمل ابتداء  نظر سیارگان
27-9-18
06:11
26-9-18
04:51
25-9-18
03:33
شمس زحل
تربیع

اگر کسی جگہ جدائی کروانی ہو اور شرعًا جواز موجود ہو جیسے ناجائز تعلقات، ناجائز محبت، غلط صحبت وغیرہ تو ان دونوں میں تفریق و عداوت ڈالنے کے لیے اس خاص وقت میں زحل کی ساعت میں بھوج پتر پر کالی سیاہی (اعمالِ شر والی) سے لکھ کر زیادہ سے زیادہ تیار کر لیں۔ اگر اس وقت کسی سائل کے لیے تیار کرنا ہو تو تعویذ کے نیچے لکھیں ’’فلاں بن فلان و فلاں بن فلاں جدائی واقع گردد۔‘‘ یا اردو میں لکھیں ’’فلاں بن فلاں اور فلاں بن فلاں میں عداوت و جدائی ہو جائے۔‘‘
پھر اس تعویذ کو دو پرانی قبروں کے درمیان دفن کر دیں۔
تعویذ یہ ہے:
وَاَلْقَیْنَا بَیْنَہُمُ الْعَدَاوَۃَ وَالْبَغْضَاءَ اِلٰی یَوْمِ الْقِیٰمَۃِ
درمیان فلاں بن فلاں و فلاں بن فلاں جدائی واقع گردد۔

*………*………*………*………*

 



Subscribe for Updates

Name:

Email: