شرفِ قمرکےاعمال
 

(ادارہ)
 
خاتمہ ابتداء  اوقات
27-09-18
17:45
27-09-18
15:55
شرفِ قمر

رزق کی فراخی

اگر کسی کو رزق میں کمی کی شکایت ہو اور کوشش کے باوجود رزق میں فراخی نہ ہو رہی ہو تو اس کے لیے یہ لوح بہت مفید ہے۔
اَللہُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِہٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَاۗءُ۝۰ۚ وَہُوَالْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ۝۱۹ۧ (الشورٰی: ۱۹)
اس آیت کے اعداد ۱۲۸۷ہیں۔ شرفِ قمر کے وقت میں اس آیت کی زیادہ لوح تیار کرکے رکھیں اور جب کسی سائل کو لوح دیں تو لوح پریہ آیت ایک سو پینتیس (۱۳۵) مرتبہ پڑھ کر دم کریں۔ اور پھر سائل کو بھی کہہ دیں کہ وہ روزانہ ایک سو پینتیس (۱۳۵) مرتبہ انتالیس(۳۹) دن یہ آیت پڑھ کر لوح پر دم کرتا رہے۔ اختتام پر کچھ شیرینی نابالغ بچوں میں بانٹ دیں اور روزانہ اٹھارہ (۱۸) مرتبہ اس آیت کو ورد میں رکھے۔ ان شاء اللہ، چند ہی دنوں میں رزق کی تنگی سے نجات کے اسباب مہیا ہوناشروع ہو جائیں گے۔
 

یااللہ! لوح حاملِ ہذٰا کو رزق کی تنگی سے نجات عطا فرما۔آمین
 



Subscribe for Updates

Name:

Email: