ہبوطِ قمر کے اعمال
(ادارہ)
خاتمہ | ابتداء | اوقات |
13-09-18 04:31 |
13-09-18 02:45 |
ہبوط قمر |
کسی کو جگہ سے ہٹانا
کسی دفتر میں کوئی ظالم عہدے پر آ جائے، کسی کا پڑوسی انتہائی خراب قسم کا آجائے،
غنڈے اور بد معاش قسم کے لوگوں کا ڈیرہ ہو اور تمام اہلِ محلہ تنگ ہوں یا اس طرح کا
کوئی بھی معاملہ ہو اور طالب یہ چاہے کہ فلاں شخص عہدہ یا جگہ چھوڑ کر چلا جائے اور
اس کا شرعًا جواز بھی موجود ہو تو اس خاص وقت میں درج ذیل تعویذ کو تیار کرکے درخت
پر لٹکائیں۔ ان شاء اللہ، وہ شخص جگہ یا عہدہ چھوڑ کر چلا جائے گا۔
تعویذ یہ ہے:
یَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَۃُ۶ۙ تَتْبَعُہَا الرَّادِفَۃُ۷ۭ قُلُوْبٌ یَّوْمَىِٕذٍ
وَّاجِفَۃٌ۸ۙ اَبْصَارُہَا خَاشِعَۃٌ۹ۘ یَقُوْلُوْنَ ءَ اِنَّا لَمَرْدُوْدُوْنَ
فِی الْحَافِرَۃِ۱۰ۭ ءَ اِذَا کُنَّا عِظَامًا نَّخِرَۃً۱۱ۭ قَالُوْا تِلْکَ
اِذًا کَرَّۃٌ خَاسِرَۃٌ۱۲ۘ فَاِنَّمَا ہِیَ زَجْرَۃٌ وَّاحِدَۃٌ۱۳ۙ فَاِذَا ہُمْ
بِالسَّاہِرَۃِ۱۴ۭ (النّٰزِعٰتِ:۱۴-۶)
آیات کے نیچے جس کو جگہ سے ہٹانا ہو، اس کا نام معہ والدہ اور جس جگہ سے ہٹانا
مقصود ہو، اس کا نام یا مختصر تفصیل لکھیں۔
عاملین اس وقت سے فائدہ اٹھائیں اور زیادہ تعداد میں تعویذات تیار کرکے رکھ لیں۔ جب
سائل کو دیں تو نیچے تفصیل لکھ کر دے دیں اور ساتھ ہی اکتالیس بار ان آیات کا وظیفہ
پڑھنے کو دیا جائے۔ اکتالیس یوم تک پابندی سے وظیفہ پڑھ کر تصور میں دشمن پر پھونک
مار دیا کریں۔