سفلی موکل اسود کلب
کالے کتے کو دفع کرنے کاعمل خاص
 

شیخ عبدالخالق(کراچی)۔

قارئین محترم السلام علیکم ! جنات کی کئی قسمیں ہوتی ہیں جس میں ایک قسم اسود کلب یعنی کالے کتے کی شکل جیسا ہوتا ہے۔ عامل اس کو اپنے عمل سے قابو کرتا ہے ۔ اس کا رنگ بہت کالا ہوتا ہے اور شکل بہت ہیبت ناک ہوتی ہے کیونکہ یہ جن خود بھی جادو کرتاہے ۔ عامل جب کسی اسود کلب کا عمل کرتا ہے اگر اس کا وقت پر علاج نہ ہوا تو وہ مرجاتا ہے۔ میں نے ایسی جناتی مخلوق کو اپنے روحانی مراقبےسے دیکھا ہے، یہ بہت خطرناک ہوتی ہیں ۔ جن میں آلو سفلی موکلات، بکرا سفلی موکل، سانپ سفلی موکلات اور تو اور چھ ہاتھ والے خطرناک سفلی موکل اور چار ہاتھ والے سفلی موکل بھی، ان کو ہلاک کرنے کے تمام عمل میرے پاس موجود ہیں ۔ ان شاء اللہ قارئین محترم کو ہدیہ کردوں گا مضمون کے ذریعے۔ چلیں مضمون کی طرف، اسود کلب کاجادو جس پر کیاجاتا ہے، کلب اس کو گھورتا ہے، اس کو ہی نظر آتا ہے۔ ایک سے تین دن برابر نظر آتا ہے کیونکہ وہ خود ہی عمل کردیتا ہے سائل پر، اس کی علامات یہ ہیں۔
1۔ سائل کو خواب میں کالے رنگ اور ہیبت ناک شکل کا کتانظر آتا ہے۔
2۔ کبھی کبھی یہ کتا سائل کی ناک ہاتھ پرکاٹتا ہے اور نظرآنے کا وقت تین سے دو کا ہوتا ہے۔
3۔اور کبھی کبھی سائل کو دن میں بھی نظرآتا ہے۔
4۔سائل کا جسم درد سے دکھتا ہے، بے چینی سی رہتی ہے۔
5۔سائل کو ہر وقت خوف رہتاہے، پاگل پن جیسی حالت ہو جاتی ہے۔
اس کا آسان اور طاقت ور عمل ونقش دے رہا ہوں ۔41دن کے اندراندر یہ مخلوق دفع ہو جائے گی اوراگر نہیں گئی تو ہلاک ہو جائے گی اور اس کاعامل خطرناک امراض میں مبتلا ہو جائے گا۔
اس نقش کو چاند کے پہلے پیر کی پہلی ساعت قمر میں تیار کریں، اس کو تیار کرنے کا حصار کریںاور اس طرح کریں جو میںبتا رہا ہوں۔
قبلہ رخ ہو، باوضو بخور عود پر اس آیت کو پڑھیں ۔۱۱۱بار
۱۔ واذا بطشتم بطشتم جباربن
۲۔ اپناحصار کرے آیۃ الکرسی والا تاکہ عامل کوکسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ آئے کیونکہ اس نقش کو تیار کرتے وقت اسود کلب نحوست ڈالتا ہے ، عامل سخت بیمار ہو جاتا ہےکیونکہ اس کو معلوم ہے اس عمل سے میں ہلاک ہو سکتا ہوں، اس لیے عامل اپنا حصار کرے اور اس بخور کوروشن کرے، نقش یہ ہے۔
اس نقش کو عرق گلاب، آب زم زم اور بارش کے پانی سے زعفران ومشک سے تیار کریں ۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔اَللّٰہُ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ، اَلْحَیُّ الْقَیُّوْمُ، لَا تَاْخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّلَا نَوْمٌ، لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ، مَنْ ذَا الَّذِیْ یَشْفَعُ عِنْدَہٗ اِلَّا بِاِذْنِہٖ، یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْہِمْ وَمَا خَلْفَہُمْ، وَلَا یُحِیْطُوْنَ بِشَیْ ٍٔ مِّنْ عِلْمَہٖٓ اِلَّا بِمَا شَآءَ، وَسِعَ کُرْسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ، وَلَا یَئُوْدُہٗ حِفْظُہُمَا، وَہُوَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ۔ (البقرۃ ۲۵۵)
یا عمرؓ ۷۸۶ یا علیؓ
 

یا عثمانؓ یا ابو بکرؓ
بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔ واتبعوا ما تتلو االشیطن علی ملک سلیمن وماکفر سلیمن ولکن الشطین کفروا یعلمون الناس السحر وما انزل علی الملکین ببابل ہاروت وماروت وما یعلمن من احدٍ حتی یقولا انما نحن فتنۃ فلا تکفر فیتعلمون منھما ما یفرقون بہ بین المرء زوجہ وما ہم بضآرین بہ من احد الا باذن اللہ ویتعلمون ما یضرھم۔ ولا ینفعھم ء ولقد علموالمن اشترہ مالہ فی الآخرۃ من خلاق ولبئس ماشروابہ انفسھم ۭلو کانوا یعلمون بمعشرالعجن والانس ان استطعتم ان تنفذوا من اقطار السموت والارض فانفذوا لاتنفذون الا بسلطن ۔ ھو اللہ الذی لا الہ الا ھوعلم الغیب والشہادۃ ھو الرحمن الرحیم ھوالہ الذی لاالہ الا ھو الملک القدوس السلام المومن المہیمن العزیز الجبار المتکبر سبحن اللہ عما یشرکون ھواللہ الخالق الباریٔ المصور لہ الاسمآئ الحسنی یسبح لہ مافی السموات والارض وھوالعزیز الحکیم۔
اس نقش کوایک گلے میں ڈالیں ۔سفید کپڑے میں اورایک مکان کی چوکھٹ پر اور ایک سائل کے کمرے میں شیشے کی فریم میں لگائیں اور سائل کو کچھ عمل کرنے ہوں گے ۔
1۔ ہر نماز کے بعد ’’یا حفیظ یا سلام‘‘۱۳۱ بار پڑھیں، اپنے اوپر دم کریں اور پانی پر دم کرکے پئیں ۔
2۔ سورئہ جن اور سورئہ بقرہ کی شروع کی دس آیات بعد نماز فجر پڑھیں اور سوتے وقت 11بار آیت الکرسی پڑھ کرسائل حصار کرے۔41دن تک کرے، ان شاء اللہ اسود کلب زیرہو جائے گا ۔ اس کےعامل کی،قرآن کی برکات کی وجہ سے، نظر بہت جلالی ہوتی ہے۔ شیطان اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔مجھے یقین کامل ہے آپ کو میرا یہ مضمون پسند آئے گا ۔ میرے پاس ایسی شیطانی مخلوق کوزیرکرنے کے عمل موجود ہیں جو کسی عامل وپیر کے پاس نہیں ہوں گے۔ کیونکہ آج کے اس دور میں عامل صرف اور صرف پیسے مانگتے نظر آتے ہیں، کام اور ریسرچ نہیں کرتے ۔ میں نے الحمدللہ 12ال کی عمر میں ان مخلوق کو دفع کرنے کی ریسرچ شروع کردی تھی، آج میں اللہ کاشکر ادا کرتا ہوں۔ قرآن سے یہ مخلوق دفع ہو جائے گی چاہےکتنی ہی طاقتور ہو، قرآن کے آگے بے بس ہے، عامل اس دور میں محنت نہیں کرتا بس شارٹ کٹ کی بات کرتا ہے ۔ لہٰذا ہر عامل ان مخلوق سے نہیں لڑسکتا۔ میرے لئے اور ادارے کے تمام لوگوں کو اپنی خاص دعائوں میں یاد رکھنا ۔
 



Subscribe for Updates

Name:

Email: