علم التشخیص کورس
Ilm-ul-Tashkhees Course

ابتدائی کورس ہر روحانی معالج کے لیے ضروری ہے تاکہ وہ صحیح تشخیص کر سکے۔ صحیح تشخیص ہی وہ پہلا کام ہے، جو صحیح علاج کی طرف جاتا ہے۔ اگر تشخیص ہی غلط ہو گئی تو شروع سے ہی روحانی معالج غلط طریقہ علاج کی طرف مریض کو لے جاتا ہے۔ جس کا نتیجہ شفاء نہ ہونا، وقت کا ضیاع اور مرض کا بگڑنا ہوتا ہے جس کا ذمہ دار صرف اور صرف روحانی معالج ہی ہوتا ہے۔اس کورس میں مریض کی روحانی طور پر تشخیص کرنے کے کافی طریقے سکھائے جاتے ہیں۔ مثلاً کپڑے کے ذریعے، دھاگہ کے ذریعے، چینی کھلاکر، پانی پلا کر،علم الاعداد کے ذریعے اور اس طرح کے اور بہت طریقے سکھائے جاتے ہیں۔
مختلف اعمال کی مختصر زکوٰۃ نکلوائی جاتی ہے۔ کچھ تعویذات کی زکوٰۃ نکلوائی جاتی ہے تاکہ روحانی معالج جب تشخیص کرے، تو سامنے سے مخالف قوت تشخیص کو خراب نہ کر سکے۔ اعمال اسباق کی صورت میں بھیجے جاتے ہیں۔ کل تین اسباق ہیں۔ ہر سبق میں کچھ اعمال کی اور کچھ تعویذات کی زکوٰۃ کے طریقے ہوتے ہیں۔ پہلا سبق ختم ہونے سے قبل رجسٹرڈ جوابی لفافہ بھیج کر درسگاہ سے دوسرا کورس منگوایا جا سکتا ہے۔ کورس کی فیس تین ہزار3000 روپے ہے۔
جو لوگ خصوصی اجازت لینا چاہیں، وہ نقد صدقہ ادا کرکے اجازت لے سکتے ہیں۔ پھر چلہ کشی نہیں کرنی پڑے گی۔ اس کی فیس چھ ہزار
6000 روپے ہے۔ نقد اجازت ہر کسی کو نہیں دی جاتی۔ جس میں اہلیت ہوتی ہے، صرف ان کو ہی دی جاتی ہے۔
اس کورس میں ہر کوئی داخلہ لے سکتا ہے۔

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022

 

Subscribe for Updates

Name:

Email: