ہمارے ادارے کی شائع کردہ
روحانی و عملیاتی کتب




ہمارے ادارے کی شائع کردہ
روحانی و عملیاتی کتب






دارالعمل چشتیہ کے شعبہ نشر و اشاعت میں اسلامی، تصوف، روحانی و عملیاتی، طبی و تربیتی کتب، رسائل، پمفلٹ و پوسٹرز کی اشاعت ہوتی ہے۔ اس میں پرنٹ کے ساتھ کمپیوٹر فارمیٹ میں زیادہ کام کیا جا رہا ہے۔ پرنٹ میں اس وقت دو رسائل شائع ہو رہے ہیں۔  مزید تفصیل درج ذیل ہے



 سہ ماہی شائع ہونے والاایک اسلامی و اصلاحی اور تبلیغی مجلہ ہے جو ہر قاری کا دل موہ لینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور پڑھنے والے کی اصلاح میں بے حد مفید ہے۔2008 سے اکابرینِ اُمت اور صوفیاء عظام کی تعلیمات کو دل نشین پیرائے میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہے۔ پہلے تین سال ماہانہ شائع ہوتا رہا۔ پھر چند وجوہات کی بنا پر سہ ماہی کر دیا گیا۔ انفرادی اور معاشرتی اصلاح کے لئے اس کا پڑھنا بہت مفید ہے۔ خود بھی پڑھئے اور احباب کو بھی متوجہ فرمائیں۔ مزید تفصیل کے لئے کلک کریں۔
Titles of Khazina Ilm-o-Amal

 ہر ماہ شائع ہونے والاایک ایسا رسالہ ہے جو روحانی و مخفی علوم کے شائقین کے لئے علوم کا خزانہ ہے۔ روحانی علوم نہایت دلچسپ اور مفصل انداز میں بیان کئے جاتے ہیں۔ روحانی علوم کا حامل مجلہ جو قدم بہ قدم عامل کی رہنمائی کرتا ہے اور آپ کو روحانی دنیا کا تعارف کرواتا ہے اور رابطہ سکھاتا ہے۔ نیز اسلامی معلومات، تصوف، اولیاء اللہ کے حالات، نفسیاتی ومعاشرتی مسائل اور ان کا حل، نفسیاتی بیماریوں کی معلومات و علاج، معاشرتی مضامین برائے اصلاحِ عوام، ذہن و جسم کے لئے تربیتی مضامین اورطبی مضامین (ہومیوپیتھی، حکمت، بائیوکیمک، علاج بالغذا وغیرہ) بھی دئیے جاتے ہیں جو کہ عوام کیلئے نہایت مفید ہیں۔ دوسرے رسائل کے مقابلے میں خزینہ روحانیات کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ سال میں دو بار(ماہِ اپریل اور ماہِ اکتوبر میں) خاص نمبرز شائع کئے جاتے ہیں جو کسی ایک موضوع پر ہوتے ہیں۔ اس وقت بر صغیر میں ایسا کوئی رسالہ نہیں، جو سال میں دو خاص نمبرز شائع کر رہا ہو۔ عام قیمت فی شمارہ50روپے۔  خاص نمبرزکی قیمت 80روپے سے 100 روپے تک ہے۔ کچھ خاص نمبرز شائع شدہ ختم ہو چکے ہیں۔ ان کی فوٹو سٹیٹ دستیاب ہے۔ مزید تفصیل کے لئے کلک کریں۔

Titles of Khazina-e-Ruhaniyaat

 

 

اسلامی، تصوف، عملیاتی، روحانی، طبی اور دیگر کتب شائع کرنے کا یہ شعبہ ہے۔ کتب کمپیوٹر فارمیٹ اور پرنٹ، دونوں میں تیار کی جاتی ہیں۔

 کئی کتابوں پر اس وقت کام ہورہا ہے اور ان شاء اللہ وہ سب اکھٹی منظرِ عام پر آئیں گی۔ سب عملیات کے موضوع پر ہیں۔ مزید تفصیل

مختلف قسم کے پوسٹر، پمفلٹ، کارڈز وغیرہ شائع کئے جاتے ہیں۔ روحانی علاج میں استعمال ہونے والے فلیتے، نقوش، تعویزات وغیرہ بھی پرنٹ کئے جاتے ہیں۔ روحانی علاج میں استعمال  ہونے والے تمام پرنٹڈ تعویزات وغیرہ کی  تفصیل کے لئے ’’روحانی دکان‘‘ پر جائیں۔ پوسٹرز کے لئے یہاں کلک کریں۔  مزید تفصیل

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2024

Subscribe for Updates

Name:

Email: