خاص خاص اعمال سے مراد وہ اعما ل ہیں، جو بڑے درجے کے اعمال ہیں۔ اور عاملین (خاص کر وہ عاملین جو جادوا ور جنات کے اثرات سے لوگوں کو نجات دلانے میں مصروف ہیں) ان کے لئے بہت ضروری ہیں۔ جس عامل کے پاس جتنے زیادہ ہتھیار ہوں گے، اس سے باطل قوتیں اتنا ہی ڈریں گی۔ بہت عاملین کو دیکھا جو روحانی علاج کرتے ہیں اور جادو اور جنات کے متاثرہ مریضوں کا بھی علاج کرتے ہیں لیکن تھوڑا بہت سیکھا ہوتا ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو کامل فائدہ نہیں ہوتا اور عامل خود اور اس کی بیوی بچے ضرور مریض بن جاتے ہیں۔ اس لئے روحانی ہتھیار ضرور پاس ہونے چاہئیں۔

ہماری درسگاہ میں ایسے بہت سے اعمال سکھائے جاتے ہیں۔ فی الحال چند ذیل میں لکھے جا رہے ہیں، مکمل تفصیل ان شاء اللہ، جلد مہیا کر دی جائے گی۔

ان اعمال کی اجازت تین طرح سے دی جاتی ہے۔ 
اول) اجازت کے بعد زکوٰۃ بھی دی جاتی ہے یعنی عمل بھی کیا جاتا
;'ہے۔ یہ طریقہ ہر اس شخص کے لئے ہے، جو عملیات کے شعبے میں ابھی مبتدی کی حیثیت رکھتا ہے۔
دوم) خاص اجازت کے ساتھ مختصر عمل کیا جائے۔ یہ طریقہ صرف عاملین کے لئے ہے یا ان افراد کے لئے جن کی روحانی طاقت زیادہ ہو۔
سوم) صرف خاص اجازت دی جائے۔ یہ طریقہ صرف ان عاملین کے لئے ہے جنہوں نے پہلے اعمالِ اولیاء کے عمل کئے ہوں۔

درج ذیل کسی بھی عمل کی تفصیل کے لیے درسگاہ کے ناظم یا نائب ناظم  سے ہی رابطہ کیا جائے۔

ہرعمل کی فیس مقرر ہے۔ جو کرنا چاہیں، وہ رابطہ کرکے مزید تفصیلات پوچھ سکتے ہیں۔


کڑاہی والا عمل

بڑے سے بڑے اور سخت سے سخت جادو اور جنات سے نجات کا عمل۔ اس عمل میں گروہ در گروہ جنات اور شیاطین کڑاہی میں جلتے ہیں۔ یہ عمل عام مریضوں کے لیے نہیں کیا جاتا۔ یہ عمل بڑی جگہوں کے لیے بھی کیا جاتا ہے۔


ھانڈی والا عمل

بڑے اور سخت جادو اور جنات سے نجات کا عمل۔ جتنی مرضی تعداد ہو، سب ختم ہو جاتے ہیں۔ ھدیہ درجہ اول 5500روپے اورھدیہ درجہ دوم 10500 روپے۔ درجہ دوم میں درجہ اول کے تمام عملیات شامل ہیں۔


تھیلی والا عمل

سخت جادو اور جنات سے نجات کا عمل۔یہ عمل صرف ان عاملین کے لئے ہے۔جہنوں نے بنیادی ریاضتیں کی ہوئی ہوں۔چلے کی کامیابی پر عامل بڑے سے بڑے جادو اور جنات کا علاج کر سکتا ہے۔


سری والا عمل

سخت قسم کے جادو اور جنات سے نجات کے لیے’’سری والا عمل‘‘ خاص مجرب عمل ہے، جس کے فوری اثرات دیکھنے میں آتے ہیں۔ اس عمل کے پیچھے جو مخلوق کام کرتی ہے، جادو اور جنات سے نمٹنے کی ماہر ہے۔


اونٹ کی ہڈی والا عمل

گھر سے جادو اور جنات کو نکالنے اور ان سے حفاظت کا خاص عمل ہے۔ عمل کی کامیابی کے بعد عامل اونٹ کی ہڈی پڑھ کردے سکتا ہےاورمریض گھرمیں رکھے تو بُرے اثرات گھر چھوڑ دیتے ہیں۔


بکرے کے صدقے کا عمل

جب جنات یا جادو سخت نقصان دہ ہو جائے تو ان کے علاج  کے لئے بکرے کے صدقے کا خاص عمل کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اصل خطرہ ٹل جاتا ہے اور مریض کا علاج آسان اورنقصان سے بھی حفاظت رہتی ہے۔


حاضرات والا عمل

بہت سے افراد حاضرات کے ایسے عمل کےعرصہ سے طالب ہیں، جس میں بچے کی قید نہ ہو، بڑوں پر بھی حاضرات ہو جایا کرے۔ ایسے تمام افراد، اس عمل کا عامل بن کر اپنی دیرینہ خواہش کو پورا کر سکتے ہیں۔


خزینۂ مجربات

دارالعمل چشتیہ کے خاص اعمال کا مجموعہ۔ کسی بھی عمل کی چلہ کشی کی ضرورت نہیں۔ اجازت ملتے ہی عامل تمام اعمال استعمال کر سکتا ہے۔

 


حُب کی بیاض

عاملین کے لیے محبت کے خاص الخاص اعمال۔ حُب کے مجرب اعمال کی بیاض۔ حُب کے اعمال کے متلاشی عاملین کے لیے ایک خاص تحفہ۔

 

   

۔۳۴ کے نقش کے
 عامل بنیں

۳۴ کا نقش ’’علم النقوش‘‘ کے بنیادی نقوش میں سے ہے اور روحانی علاج اور عملیات میں بہت زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ یہ ۱۶ خانوں پر مشتمل ہوتا ہے اور اس کو مربع (۴x۴) کا نقش بھی کہتے ہیں۔

   

کاپی رائٹ © تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ دارالعمل چشتیہ، پاکستان  -- 2022

 

Subscribe for Updates

Name:

Email: